Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

موسم سرما میں خشک میوہ جات قدرت کا بہترین تحفہ ہیں

73

لاہور (اہم خبریں آن لائن ) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں سردی کی سوغاتیں بھی نظر آنے لگیں ہیں.

موسم سرما میں خشک میوہ جات قدرت کا بہترین تحفہ ہیں۔

خشک میوہ جات ذہنی اور جسمانی توانائی کا سبب بنتے ہیں اور یہ غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں، ان میوہ جات میں بادام، پستہ،اخروٹ، کاجو، مونگ پھلی، چلغوزے، خوبانی، ناریل، کشمش، انجیر اور دیگر شامل ہیں۔

طبی لحاظ سے میوہ جات صحت کیلیے انتہائی فائدہ مند ہیں،جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔

مونگ پھلی: سردیوں کے موسم میں ملنے والی سوغات مونگ پھلی اخروٹ کا متبادل تصور کی جاتی ہے مونگ پھلی دیگر میواجات کی نسبت سستے داموں دستیاب ہے، ذیابیطس میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے، طبی اعتبار سے یہ مقوی اعصاب ہے۔


انار کے حیران کن فوائد


انجیر : اس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے، قدرت نے اس پھل میں بیش بہا خزانے پوشیدہ رکھے ہیں ہاضمہ کی بہتری، گردہ اور مثانے کے امراض میں بے حد مفید اور چہرے کی رنگت کو صاف رکھتا ہے، حکماء قبض، معدے میں تیزابیت اور بواسیر کے مریضوں کو اس کے استعمال کی تاکید کرتے ہیں۔

اخروٹ : اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، پروٹین، زنک،فائبر، سوڈیم، سلینیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو شوگر، بلڈ پریشر اور حاملہ خواتین کیلئے بے حد فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ اخروٹ کیے تیل کی مالش جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے۔


زیتون کے تیل کا استعمال انتہائی مفید


پستہ : اس کے علاوہ پستہ بھی اہمیت کا حامل میوہ ہے جو جسمانی وزن کو کم اور کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ دل کے امراض کے لئے بھی مفید ہے۔

بادام: یہ کیلشیئم سے بھرپور ہوتا ہے دماغ، جگر اور آنتوں کے امراض کیلئے بے حد مفید ہے، بادام بواسیر اور اعصابی کمزوری اور گھٹیا کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے، بادام کے تیل کو چہرہ پر لگانے سے چہرہ ترو تازہ رہتا ہے۔

 

Comments are closed.