Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

موسم خزاں میں بالوں کی خوبصورتی کو رکہیے برقرار

27

اہم خبریں: موسم خزاں میں خشکی اور خنکی کی وجہ سے سر کی جلد متاثر ہوجاتی ہے جس سے بال روکھے اور بے جان سے ہو جاتے ہیں اور بالوں کی خوبصورتی میں کمی آجاتی ہے لیکن چند گھریلو نسخوں سے بالوں کی خوبصورتی برقرار رہ سکتی ہے.

:سیب

Image result for apples

سیب میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بالوں کی نشوونما میں مدد کرتی ہے ۔آدھے سیب کے رس میں ایک چوتھائی کپ پانی ملا کر سر کی جلد پر اچھی طرح لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد شیمپو سے سر دھولیں اس سے بالوں کی مضبوطی اور چمک برقرار رہے گی ۔

:بے بی آئل 

بے بی آئل کا مساج بھی خشکی دور کرتا ہے۔ رات میں بے بی آئل کا مساج کریں اور تولئے سے سر ڈھانپ لیں ۔صبح اینٹی ڈینڈرف شیمپو سے سر کو دھولیں، اس سے خشکی میں کمی آجاتی ہے۔

:ملتانی مٹی

Related imageملتانی مٹی بھی سر کی خشکی کو بھگانے میں مفید ہوتی ہے ۔یہ نہ صرف سر کی خارش کو کنٹرول میں رکھتی ہے بلکہ جلد پر ٹھنڈک کا بھی احساس دیتی ہے ۔


روزانہ 5 مشروم کھانے سے کینسر اور امراضِ قلب کو روکنا ممکن


آدھا کپ ملتانی مٹی کو پانی میں بھگو دیں اور گاڑھا پیسٹ بنالیں اس میں ایک لیموں کا رس شامل کر لیں اور پورے سر پر اس پیسٹ کو لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اور نیم گرم پانی سے سر دھولیں ۔ہفتہ میں دو بار کے استعمال سےکافی فرق ہوگا۔

:ادرک اور چقندر

ادرک اور چقندر کا استعمال چہرے کی جلد سمیت بالوں کی جلد کے لئے بھی بے انتہا مفید ہے۔

سر میں ہونے والی خشکی کے لئے ادرک اور چقندر کو برابر مقدار میں لے لیں اور پیسٹ بنا ئیں جس میں دو سے تین قطرے تل کا تیل ڈال دیں، اب اس پیسٹ کو سر کی جلد پر اچھی طرح لگائیں اور رات بھر لگا کر صبح سر دھو لیں ۔

4 سے 5 دفعہ کے استعمال سے خشکی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

لیموں:

لیموں کو کاٹ کر بالوں کی جڑوں پر رگڑیں یا دہی میں ملاکر سر پر لگائیں ۔ اس سے بالوں میں زائد تیل نکل جاتا ہے اور خشکی بھی دور ہوجاتی ہے۔

Comments are closed.