Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

انگلش بولر انایا شربسول نے اپنے ملک کے مرد کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

18

لندن: انگلش بولر انایا شربسول نے اپنے ملک کے مرد کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، انھیں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

انایا شربسول کا انتخاب ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف صرف 19 بالز پر 5 اور مجموعی طور پر 46 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے پر کیا گیا.

جب کہ شربسول اس سے قبل کرسٹوفر مارٹن جینکس اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی تاریخ کی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں.

تاہم اب انھیں جس اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

“سری لنکا کے خلاف ٹرپل سینچری میں استعمال ہونے والا بیٹ ایک بچے سے خریدا تھا، یونس خان”


واضح رہے کہ آخری مرتبہ ای ین بیل 2013 کی ایشز سیریز کے بعد نامزد ہوئے تھے.

جبکہ مجموعی طور پر یہ ایوارڈ صرف 4 کرکٹرز جم لیکر (1956)، ڈیوڈ اسٹیل (1975)، این ین بوتھم (1981) اور اینڈر فلنٹوف (2005) حاصل کرچکے ہیں۔

اس بار اس ایواڈ کیلیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شربسول کے ساتھ محمد فارح (ایتھلیٹکس)، کرس فروم (سائیکلنگ)، لیوس ہیملٹن (فارمولا ون)، انتھونی جوشوا (باکسنگ)، ہیری کین (فٹبال)، جوہانا کونٹا (ٹینس)، جونی پیکاک (پیرالمپک ایتھلیٹ)، ایڈم پیٹی (سوئمنگ)، جوناتھن ری (سپر بائکس) شامل ہیں۔

Comments are closed.