Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

اطالوی فٹبالر گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

16

میلان: اطالوی فٹبالر گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا،

انھیں یہ اعزاز گذشتہ دنوں منعقدہ تقریب میں دیاگیا۔

اٹالین فٹبال فیڈریشن نے گران گالا ڈیل کاسیو کے عنوان سے یہ تقریب میگاویٹ کورٹ میں سجائی،

یوونٹس کے میسالیمو الیگری دیگر ایوارڈز میں چھائے رہے۔


“گھٹنے کی انجری کا شکار آل راؤنڈر عماد وسیم نے فٹنس کی بحالی کیلیے ہلکی پھلکی پریکٹس شروع کردی”


سیری اے اور یورپ کے بڑے کلب یوونٹس کو ملک کے بہترین کلب کا ایوارڈ دیا گیا،

2016-17 سیزن میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے پر بفن کو یہ ٹرافی پیش کی گئی،

انھوں نے گزشتہ دنوں ورلڈ کپ سے اٹلی کے باہر ہوجانے پر انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.