Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے لوکیش راہول کی تنزلی اظہر علی کی ترقی کا باعث بن گئی

20

دبئی: ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے لوکیش راہول کی تنزلی اظہر علی کی ترقی کا باعث بن گئی۔

سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی اوپنر لوکیش راہول صرف 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

جس کی وجہ سے انھیں رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جس کا براہ راست فائدہ پاکستانی بیٹسمین اظہر علی کو پہنچا جوکہ اب آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں.

جب کہ ٹاپ پر موجود آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے برسبین میں سنچری کی بدولت 11 پوائنٹس حاصل کیے جس سے ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔


“اطالوی فٹبالر گینلوگی بفن نے سیری اے کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا”


ٹیسٹ بیٹنگ تاریخ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اب وہ پانچویں نمبر پر ہیں،

ان سے آگے ڈان بریڈ مین، لین ہیوٹن، جیک ہوبز اور رکی پونٹ موجود ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف رواں ایشز سیریز میں وہ مزید مضبوط پرفارمنس دے کر ان میں سے کچھ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

Comments are closed.