Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے 7اپریل کو آمنا سامنا ہو گا

19

لاہور: آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جب کہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے 7اپریل کو آمنا سامنا ہو گا۔

اولمپکس کے بعد کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ  کامن ویلتھ گیمز آئندہ برس آسٹریلیا میں سجے گا۔

انتظامیہ نے میگا ایونٹ کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے،

آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کا ہاکی ایونٹ 5سے 14اپریل تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں پول بی میں ویلز ، انگلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے ہمراہ شامل ہیں۔


“ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے لوکیش راہول کی تنزلی اظہر علی کی ترقی کا باعث بن گئی”


پول اے  5 بار کی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ  نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ ٹیموں پر مشتمل ہے.

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کیخلاف 7 اپریل کورکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی قریب میں پاکستان اور بھارت کی  ہاکی ٹیموں کے درمیان 7 میچز کھیلے گئے.

ان تمام مقابلوں میں گرین شرٹس کو بلو شرٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ میں بھی پاکستانی ٹیم کو روایتی حریف کے ہاتھوں دو بار شرمناک شکستوں کا سامنا رہا۔

Comments are closed.