Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان آج 36 برس کے ہوگئے

21

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان آج 36 برس کے ہوگئے۔

فواد خان کو ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، انہوں نے 2003 میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر 2007 میں پاکستانی فلم ‘خدا کے لیے’ میں اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے۔

2010 میں فواد خان نے اپنے کیریئر کا پہلا ٹی وی سیریل ‘داستان’ کیا، جسے خوب پذیرائی ملی،

بعد ازاں 2011 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ کیا جس سے ان کے کیریئر کو نیا عروج ملا،

اس کے بعد فواد نے ایک اور سپر ہٹ ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ کیا اور اپنی کامیابی کا لوہا منوالیا۔

فواد خان کا ڈرامہ ‘ہمسفر’ نہ صرف پاکستان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی اسے خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔

دیکھتے ہی دیکھتے فواد خان نے اپنے منفرد اسٹائل اور بہترین اداکاری کے ذریعے تمام مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔


“ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی”


فواد خان پاکستان کے وہ کامیاب اداکار ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں بھی کامیاب اور سپر ہٹ فلمیں دیں.

جن میں فلم ‘خوبصورت’، ‘کپور اینڈ سنز’ اور’ اے دل ہے مشکل’ شامل ہیں۔

فواد خان وہ اداکار ہیں جو لالی وڈ سے لے کر بالی وڈ تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور پاکستان سمیت سرحد پار کے مداح بھی ان کی ایک جھلک کے دیوانے ہیں۔

#sfkbridals #plbw17 #Elayna

A post shared by FawadandSadaf (@fawadandsadaf) on

حال ہی میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاؤس علائینا کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن ‘سلک’ کے لیے انہوں نے ماڈلنگ کی۔جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبول ہوا۔

Comments are closed.