Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سلمان خان کے کہنے پر بوبی دیول نیا روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا

25

بوبی دیول نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے کہنے پر نیا روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

بوبی دیول بھی بھارت کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہیں نئے آنے والے اداکاروں کی وجہ سے فلموں میں خاص کام نہیں مل رہا ہے.

جب کہ انہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے دہلی میں بطور ڈے جے کنسرٹ بھی کیا.

لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بوبی دیول گزشتہ 6 برس سے کام نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہی خاندان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلموں میں کام کرتے رہے ہیں.

لیکن اب بوبی کو سلمان خان کے مدمقابل فلم ’ریس 3‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔


“لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان آج 36 برس کے ہوگئے”


بوبی دیول 10 سال بعد کسی بڑی فلم کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں.

جس کے لیے وہ نہایت پرجوش ہیں اور انتھک محنت بھی کررہے ہیں۔

بوبی دیول نے گزشتہ روز ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک الگ ہی روپ میں نظر آرہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں بوبی دیول نے سخت محنت کی ترغیب دینے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ انہیں اب محنت کا مثبت اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔

Comments are closed.