Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

اداکار کترینہ اور سلمان ایک بار پھر قریب آگئے

26

ممبئی: معروف بھارتی اداکار کترینہ اور سلمان ایک بار پھر قریب آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “ٹائیگر زندہ ہے” نے سلمان خان اور کترینہ کے درمیان آنے والی دوریوں کو نزدیکیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

ان دونوں کی جوڑی کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں ۔

کترینہ اور سلمان کی قربتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں۔


“سلمان خان کے کہنے پر بوبی دیول نیا روپ اختیار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا”


تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان اور کترینہ 5 سال بعد ایک ساتھ فلمی پردے پر نظر آئیں گے۔

اس فلم نےمنظر عام پر آنے سے پہلے ہی دھوم مچا دی ہے ۔

یاد رہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی اور سلمان خان اور کترینہ کے مداح اس فلم کا بے تابی سے انتظار کر رہے۔

Comments are closed.