Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سری لنکا نے تھسارا پریرا کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا

22

لاہور: سری لنکا نے تھسارا پریرا کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا، انہیں دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے اپل تھرنگا کی جگہ قیادت سونپی گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار پر تھسارا پریرا کو ہی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی،

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اب پریرا کو مستقل طور پر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان نامزد کر دیا ہے۔


“ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے”


واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم ان دنوں بھارت میں کھیل رہی ہے، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل ہے،

تیسرا مقابلہ 2 دسمبر سے شروع ہو گا، آئی لینڈز ٹیسٹ سیریز کے بعد بلیو شرٹس کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے جن میں تھسارا پریرا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Comments are closed.