Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

بھارتی اداکاروں نے حنا خان کے خلاف آواز بھی بلند کر دی ہے

29

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے بھارت کی معروف اداکارہ گوہر خان اور سوناکشی کے بارے میں ایک ایسابیان دیا جس نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے بلکہ بھارتی اداکاروں نے حنا خان کے خلاف آواز بھی بلند کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق “بگ باس11″میں حنا خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ معروف اداکارہ گوہر خان کے میرے سے آدھے بھی فین نہیں ہیں ۔

میری فین فولنگ گوہر خان سے زیادہ ہے۔

جبکہ گوہر خان کی فین فولنگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر2 ملین اور حنا خان کی 126ہزار ہے۔

 

حنا خان کے اس بیان کے بعد تمام اداکار گوہر خان کے حق میں اور حنا کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں ۔

اور حنا خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

 

حنا خان نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ بھارت کی نامور اداکارہ ساکشی کی آنکھیں تیڑھی ہیں.

حنا خان اپنے بیانات کے باعث 8 سال کی کمائی ہوئے عزت اب گنوا چکی ہیں۔

 

یاد رہے کہ سلمان خان کافی دفعہ حنا خان کو سمجھا چکے ہیں کہ اداکارہ گھر میں جو کچھ کر رہیں وہ غلط ہے اور وہ کسی کو نیچا دیکھا کر خود بلند مرتبہ حاصل نہیں کر سکتیں .

لیکن اداکارہ ایک کے بعد ایک ایسی حرکتیں کر رہی ہیں جس کے باعث ان کے مداح اور اب فنکار بھی ان کے خلاف ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.