Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

بھارت کی وعدہ خلافی پر پی سی بی نے آئی سی سی کو با ضابطہ نوٹس بھجوا دیا

22

لاہور: بھارت کی وعدہ خلافی پر پی سی بی نے آئی سی سی کو با ضابطہ نوٹس بھجوا دیا ۔

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی معاملہ حل کرانے کے لیے تنازع کمیٹی قائم کرے ، بھارت اور پاکستان کا چھ سیریز کا معاہدہ تھا جسے بھارت نے پورا نہ کیا .

ذرائع کے مطابق بھارت نے 2014 اور 2015 میں پاکستان کے ساتھ دو سیریز کھیلنا تھی تاہم اس عرصے کے دوران ایک بھی سیریز نہیں کھیلی جاسکی.


“قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لاہوربلیوز اور لاہوروائٹس کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا”


جس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کی جھگڑے نمٹانے والی کمیٹی “ڈیسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی ” میں بھارت سے 70 ملین ہرجانے کا ددعویٰ دائر کیا تھا ۔

ادھر بھارت اس معاہدے سے تاحال انکاری اور معاعدے کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیتاہے.

تاہم بھارت نے اب تک پاکستان کے لیگل نوٹس پر آئی سی سی کو کوئی جواب نہیں دیا۔

Comments are closed.