Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

اظہرعلی نے ایچ بی ایل کیخلاف سنچری جڑکر فٹنس ثابت کردی

17

کراچی / لاہور: قائد اعظم ٹرافی کے سپر8 مرحلے کے ابتدائی روز پاکستانی اوپنراظہرعلی نے ایچ بی ایل کیخلاف سنچری جڑکر فٹنس ثابت کردی، تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا باقاعدہ آغاز کراچی اور حیدر آباد میں ہوگیا۔

ایچ بی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے سوئی ناردرن گیس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اظہر علی نے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ مل کرعمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا.

37کے اسکورپر محمد حفیظ عمرگل کے ہاتھوں بولڈ ہوکرپویلین لوٹ گئے تاہم اظہر علی نے خرم شہزاد کے ساتھ مل کر غیرمعمولی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا.

اورعمرگل، عماد بٹ، عبدالرحمن، زوہیب خان اور احمد شہزاد کی بولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 229 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے118 رنز بنائے،

ذرائع کے مطابق اظہر علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ فٹنس ثابت کرنے کو کہا گیا تھا۔

ایچ بی ایل کے خلاف سنچری جڑنے کے بعد اظہرعلی قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ایک بار پھر فیورٹ ہو گئے ہیں اور ان کا کیویز کے خلاف قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کا قوی امکان ہے۔


“سری لنکا نے تھسارا پریرا کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کر دیا”


یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی اور میزبان سائیڈ کے خلاف 5 ایک روزہ اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی،

سوئی ناردرن گیس نے 2 وکٹ پر 294 رنز جوڑلیے، خرم شہزاد نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست رہ کر 113 رنز بنائے ہیں.

اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں واپڈا کے وقاص محمود نے کے آر ایل کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے، انھوں نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم کی بساط صرف 95 رنز پر لپیٹ دی،

جنید علی40 رنز کیساتھ نمایاں اسکورر رہے، وقاص محمود نے صرف32 رنز دے کر 9 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

Comments are closed.