Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نیا ٹینس سیزن، اسٹار پلیئرز نے کمر کس لی

19

لندن:  نئے ٹینس سیزن کیلیے رواں برس انجری مسائل سے دوچار رہنے والے اسٹار پلیئرز نے کمر کس لی، نووک جوکووک رواں برس کے اواخر پر ابوظبی میں شیڈول نمائشی ٹینس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

اسی طرح رافیل نڈال، راجرفیڈرر اور سیزن کی اختتامی ٹرافی اے ٹی پی فائنلز کی ٹرافی جیتنے والے گریگور دیمیتروف بھی نئے سیزن میں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ارمان آنکھوں میں بسائے بیٹھے ہیں.

سرینا ولیمز بھی خاصے عرصے بعد کھیل میں واپسی کیلیے پرتول رہی ہیں جبکہ روسی پلیئر سویٹلانا کزنٹسووا بھی کلائی کی انجری سے نجات پانے کیلیے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹارز نے نئے سیزن کیلیے کمر کس لی،

سابق ورلڈ نمبرون نووک جوکووک 28 سے 30 دسمبر تک ابوظبی میں شیڈول نمائشی ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کامنصوبہ بناچکے ہیں،

اس مقصد کیلیے انھوں نے گذشتہ دن راڈک اسٹیپنک کو اپنی کوچنگ ٹیم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا۔


“اظہرعلی نے ایچ بی ایل کیخلاف سنچری جڑکر فٹنس ثابت کردی”


جو آندرے اگاسی کے ہمراہ ملکر سربیئن اسٹار کو دوبارہ کھیل کی بلندیوں پر پہنچانے کی کوشش کریں گے،

یہ دونوں بورس بیگر اور مارین ویڈجا کی جگہ ذمے داریاں سنبھالیں گے، بیکر 7 برس جوکووک کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد گذشتہ برس علیحدہ ہوگئے تھے جبکہ ویڈجا نے اپنی سات سالہ رفاقت مئی میں ختم کرلی تھی،

اسی طرح سیزن کا اختتامی اے ٹی پی فائنلز جیتنے والے گریگور دیمیتروف نے نئے سیزن میں گرینڈ سلم ٹرافی جیتنے کو اپنا مقصد قرار دے دیا،

دنیائے ٹینس میں گریگور دیمیتروف کو’ بے بی فیڈ‘ کے نام بھی جانا جاتا ہے ، جس کی وجہ ان کا انداز کھیل راجرفیڈرر سے مشابہ ہونا ہے،

وہ سوئس ماسٹر کے برعکس ورلڈ ٹور میں خاصی جدوجہد کرتے دکھائی دیے ہیں۔

Comments are closed.