Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

معذور افراد کوان کا جائزحق دینا ہماری ذمے داری ہے، راشد لطیف

17

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان و صدر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن راشد لطیف نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمار ے معاشرے کا اہم ستون ہیں اوران کوان کا جائزحق دینا ہماری ذمے داری ہے۔

ڈس ایبلڈ افراد اپنی صلاحیتوں کے بل بو تے پر پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور میں ورلڈ ڈس ایبلڈ ڈے کے موقع پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے ڈس ایبلڈ افراد کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ڈس ایبلڈ افراد دنیا میں ایک عام انسان کی طرح اپنی تمام تر تکالیف اور مشکلا ت کو پس پشت ڈال کر معاشرے میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں،

صدر پی ڈی سی اے نے مزید کہا کہ ڈس ایبلڈ افراد کی مشکلات آسان بنا نے کے لیے حکومت پاکستان، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

اس ضمن میں بہت سارے ادارے اپنا رول ادا کر رہے ہیں مگر ابھی اور اداروں کو اس میں اپنا رول ادا کر نے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔


“نیا ٹینس سیزن، اسٹار پلیئرز نے کمر کس لی”


انھوں نے کہا کہ ہم اس کمیونٹی کو اپنے آپ سے الگ کرکے خود کو کمزور کررہے ہیں اور جو دوسرے پرائیویٹ ادارے ہیں ان کو بھی چاہیے کہ وہ گورنمنٹ پالیسی کے ساتھ ساتھ ان ڈس ایبلڈ افراد کو بھی پورا حق دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں معذوروں کا خیال نہیں رکھا جاتا وہ ادارے اور معاشرے ہمیشہ مشکلات کا شکار رہتے ہوئے تباہ ہوجاتے ہیں۔

راشد لطیف نے معذور افرد کے عالمی دن کے موقع پر ڈس ایبلڈ افراد کو یہ پیغام دیا کہ میں ہر جگہ ہر وقت اور ہر فورم پر آپ کے ساتھ ہوں اور آپ کے جائز حقوق کے لیے اپنی آواز کو ہر سطح پر بلند کرتا رہوں گا۔

Comments are closed.