Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

باکسر عامر خان شدید تنقید کا نشانہ بن گئے

18

کراچی: پاکستان کے مشہور باکسر عامر خان نے عورتوں کے بارے میں ایسا بیان دے دیا کہ اپنے ہی بیان کے باعث عامر خان شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔

عامر خان نے بر طانوی ریالٹی شو”آئی ایم سلیبریٹی جنگل” میں شمولیت اختیار کی جہاں ان سے گھریلو کام کاج کے حوالے سے سوال پوچھے گئےجن پر معروف باکسر نے کہا کہ میری والدہ اور میریی بہنیں گھر کا کام کرتی تھیں میں نے کبھی گھر کا کام نہیں کیا۔

مجھے نہیں لگتا کہ مرد کویہ زیب دیتا ہے کہ وہ گھر کے کام کرے کیونکہ مرد کا کام محنت مزدوری کرنا ہے اور عورت کا کام ہے کہ وہ گھر سنبھالے.

 


“دانش تیموراور اداکارہ عائزہ خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی”


عامر خان اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ میں گھریلو کام نہیں کرتا مجھے لگتاہے کہ گھر کے کام کر کے میں بھی عورت بن جاؤں گا۔

 

Comments are closed.