Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا فیصلہ

55

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہونے والے ہونے والے اظہر علی کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے.

اور وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔


“اظہرعلی نے ایچ بی ایل کیخلاف سنچری جڑکر فٹنس ثابت کردی”


ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے.

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، جنید خان، محمد عامر، رومان رئیس اور حسن علی شامل ہیں۔

Comments are closed.