Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری

29

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے جبکہ آج 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔

عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے جن میں ملک طیب، عمردراز اور مختاراحمد شامل ہیں۔

احتساب عدالت میں نوازشریف کے اکاؤنٹ سے مریم نواز اور دیگر افراد کو جاری چیک کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

عدالت میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکو13 جون 2015 کو 12 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔


امریکی وزیر دفاع کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، قربانیوں کا اعتراف


استغاثہ کے گواہ کے مطابق مریم نوازکے نام 15 نومبر2015 کو28.8 ملین روپے کاچیک دیا گیا، نواز شریف نے مریم نوازکو14 اگست 2016 کو19.5 ملین روپےکا چیک دیا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازاستثنیٰ کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گی

Comments are closed.