Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کیپٹن صفدر نے بھی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی

27

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نے بھی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔

کیپٹن صفدر نے اپنے وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں عدالت سے 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی گئی ہے۔

احتساب عدالت میں کیپٹن صفدر کی عدم پیشی پرفیصل عرفان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔


احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری


یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا.

Comments are closed.