Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پیپلز پارٹی آج وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

16

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) پیپلز پارٹی آج وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کابینہ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کو جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ جلسہ پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیا جارہا ہے۔

جلسے سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔


جس معاشرے میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی،عمران خان


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے کہ بڑے میاں صاحب ریٹائر ہوجائیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب 3 بار تو وزیر اعظم بن چکے اب سیاست سے اور کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ بھی قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.