Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کیویز کے دیس روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی جائیگی

22

لاہور: کیویز کے دیس روانگی سے قبل فٹنس جانچی جائیگی جب کہ مقامی عملہ ہی ٹیسٹ کے نتائج مرتب کرے گا۔

رواں سال چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے،

تیاریوں کیلیے قبل ازوقت انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے والے اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے اور انہیں وطن واپس بھجوا دیا گیا۔

گرین شرٹس میگاایونٹ میں ٹرافی اٹھائے وطن واپس آئے، بعد ازاں اس تنازع نے طول پکڑا اور نوجوان بیٹسمین نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر جانبداری برتنے کے سنگین الزامات عائد کیے.


“پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا فیصلہ”


دوسری جانب فٹنس ٹیسٹ لینے والے این سی اے اسٹاف کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشان لگائے گئے، اب پھر اسی طرح کی صورتحال نظر آرہی ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ میں ان کے معاون گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن اور فٹنس ٹرینرز گرانٹ لیوڈن رخصت پر ہیں،

غیر ملکی اسٹاف کو براہ راست نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنا ہے،

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل 12دسمبر کو کھیلا جائے گا،

ایونٹ میں شریک بیشتر قومی کرکٹرز وطن واپسی کے چند روز بعد ٹی 10 لیگ کھیلنے شارجہ چلے جائیں گے۔

Comments are closed.