Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

شاداب خان انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں

20

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاید اس بارے میں سوچا بھی نہیں ہوگا لیکن یہ دلچسپ اور حیران کن حقیقت ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان آئندہ ماہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

تاہم انڈر 19 ورلڈ کپ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ایک ہی وقت میں ہونے کی وجہ سے شاداب خان کو جونیئر ٹیم میں شامل کرنے کی اس وقت تک کوئی تجویز نہیں ہے۔

اگر شاداب خان کو جونیئر ورلڈ کپ میں استعمال کرے تو وہ ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں اور پاکستان محدود اوورز کی سیریز میں اپنے ایک اور میچ ونر یاسر شاہ کو منتخب کرسکتا ہے۔

یاسر شاہ عام طور پر ٹیسٹ کھیلتے ہیں لیکن وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے اور ٹی توئینٹی بھی کھیل چکے ہیں۔


“اب کسی نے فکسنگ کی آفر کی کوشش کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا، محمد عرفان”


پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ایشیا کپ انڈر 19 میں افغانستان کے خلاف فائنل سمیت دو میچ ہارنے والی ٹیم میں ورلڈ کپ کے لئے پانچ تبدیلیوں کا امکان ہے۔

شاداب خان نے کم عمری میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں اس سے ماہرین حیران ہیں۔

شاداب خان گذشہ انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور انہوں نے اپنی لیگ اسپن سے دس وکٹ حاصل کئے تھے۔

Comments are closed.