Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کو رومانیہ کی کامیاب ترین خاتون قرار دے دیا گیا

23

رومانیہ : ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کو رومانیہ کی بااثر اور کامیاب ترین خاتون قرار دے دیا گیاہے۔ جو پہلی مرتبہ سرفہرست تین سو امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اثر و رسوخ رکھنے والوں کی فہر ست میں ٹینس اسٹار سیمونا نے 460 پوائنٹس حاصل کئے.

جبکہ یورپی یونین کمشنر برائے ریجنل پالیسی کیرولینا کریٹو 415 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔

سیمونا ہالیپ نے 2017 میں بیس سے بائیس ملین یورو کما کر ٹاپ تین سو امیروں کی فہرست میں آخری پوزیشن حاصل کی .

جہاں بزنس مین آئیون ٹائریاک مسلسل چوتھے برس بھی ٹاپ پر ہیں۔


“انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی خاتون گول کیپر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا”


واضح رہے سیمونا ہالیپ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی دنیا بھر کے مداحوں میں بہت سراہی جاری ہے۔

اور ان کی خوبصورتی کے دیوانوں کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے ۔

Comments are closed.