Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800 شکار مکمل کرنیوالے پہلے ایشین وکٹ کیپر بن گئے

19

کراچی:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے800کیچز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 35سالہ کامران اکمل اس وقت قائد اعظم ٹرافی کے رائونڈ آف 8میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں.


“ٹینس اسٹار سیمونا ہالیپ کو رومانیہ کی کامیاب ترین خاتون قرار دے دیا گیا”


 گزشتہ روز کراچی میں خان ریسرچ لیبارٹریز کیخلاف میچ میں انہوں نے وقاص مقصود کی گیند پر عبدا لرحمان مزمل کا کیچ تھام کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800کیچز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی اور مجموعی طور پر 27ویں وکٹ کیپر بننے کااعزاز اپنے نام کیا ۔

کامران اکمل اب تک 227فرسٹ کلاس میچز میں802کیچز اور 61سٹمپ آٹ کی مدد سے مجموعی طور پر 863شکار کرچکے ہیں ۔

Comments are closed.