Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ فلم ’دھمال‘ کے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

20

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف ترین جوڑی 17 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اداکارہ انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ فلم ’دھمال‘ کے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طرف تو انیل کپور 17 سال بعد ایشوریا رائے کے ساتھ فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تو وہیں دوسری طرف انہیں ایک اور ماضی کی اداکارہ کے ساتھ کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

دھک دھک گرل کے نام سے مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو فلم ’دھمال‘ کے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ میں انیل کپور کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے.

جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔دونوں اداکاروں نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پکار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔


“پارٹی میں کامیڈین بھارتی کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل”


مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ ’17 سال بعد ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہوں.

لہذا سب کچھ چھوڑ کر ہمیں آگے چلنا ہے اور یہ ایک کامیڈی اور تفریح سے بھرپور فلم ہے’۔فلم ٹوٹل دھمال میں اجے دیوگن، انیل کپور ، مادھوری ڈکشٹ، رتیش دیش مکھ اور ارشد وارثی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کامیاب فلمی جوڑی تصور کی جاتی ہے اور اس جوڑی نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جس میں بیتاب‘، ’پرندہ‘، ’تیزاب‘ اور ’رام لکھن‘ شامل ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.