Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کپل شرما نے سنی لیون کو مات دے دی

31

ممبئی(اہم خبریں) نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دے دی۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی فلم’فرنگی‘ کا انتظار شائقین کافی عرصے سے کررہے تھے۔

Related image

فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما برطانوی فوج کے ہندوستانی سپاہی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’فرنگی‘کا مقابلہ دپیکا پڈوکون کی ’پدماوتی‘سے تھا۔فلمی مبصرین کا کہنا تھا.

کہ ’پدماوتی‘ کپل کی فلم ’فرنگی‘کو بآسانی مات دے دے گی تاہم پدماوتی کی نمائش موخر ہونے کا فائدہ کپل شرما کی فلم کو ہوا اور فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کیاہے کہ فلم ’فرنگی‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم دبئی میں بھی پسند کی جارہی ہے۔


جراسک ورلڈفالن کنگڈم”کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا”


بھارتی میڈیاکے مطابق 25 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم اب تک 4 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ مستقبل میں بھی اچھا بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اپنی اداؤں اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ارباز خان کی فلم’تیرا انتظار‘کپل کی فلم کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکی.

Image result for tera intezaar

اور ریلیز کے پہلے روز صرف 45 لاکھ روپے ہی کماسکی جب کہ ویک اینڈ پر سنی کی فلم نے صرف 1 کروڑ کمائے ہیں۔

لہٰذا مجموعی طور پر فلم اب تک ڈیڑھ کروڑ کی رقم کماسکی ہے.

واضح رہے کہ ارباز خان اور سنی لیون کو فلم ’تیراانتظار‘ سے بہت امیدیں وابستہ تھیں.

دونوں کے کیرئیر کاانحصار اسی فلم پر تھا تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.