Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

سردیوں کے موسم میں وزن بڑھنے کی وجوہات

weight loss
38

(اہم خبریں) اکثرافراد سردیوں کے موسم میں وزن بڑھنے کی شکایت کرتے ہیں اوراس کا ذمہ داراپنی خوش خوراکی کوقراردیتے ہیں لیکن زیادہ کھانا ہی موٹاپے کی وجہ نہیں درحقیقت دیگرکئی عوامل موسم سرما میں ہمارا وزن بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں۔

سردیوں میں گھرمیں زیادہ رہنا:

سردی کے موسم میں زیادہ ٹھنڈ کے باعث ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ باہر جانے کے بجائے گھر میں زیادہ سے زیادہ رہے۔

گھر میں زیادہ وقت گزارنے سے انسان ورزش سے بھی دور رہتا ہے جب کہ اسے دھوپ بھی نہیں ملتی۔

Related image


میک اپ صاف کیے بنا مت سویئے


لمبی راتیں:

سردیوں کے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں، جس کے باعث انسان زیادہ سوتا اور آرام پسند ہوجاتا ہے.

جس کے باعث ’باڈی سائیکل‘ بھی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے جو وزن میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

Image result for sleeping people

سردی میں اچھا کھانا:

سردیوں کے موسم میں انسان اچھا کھانا پسند کرتا ہے۔

زیادہ موسمی پھل اور مختلف کھانے آپ کے جسم کو بہت زیادہ موٹا بنا دیتے ہیں۔

Image result for delicious food

میٹابولزم کا بڑھنا:

میٹابولزم کا بڑھنا صحت کے لیے اچھا عمل ہے لیکن اس عمل کا ایک دم اضافہ وزن بڑھنے کا بھی باعث بنتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جب ہمارے جسم کی کیلیریز یکا یک کم ہوتی ہیں تو ہمیں بھوک بھی بہت لگتی ہے .

اور ہم زیادہ کھاتے ہیں جس سے موٹاپے کا شکارہوجاتے ہیں۔

Image result for increasing metabolism

موسمی تبدیلی:

موسم میں تبدیلی انسان کی صحت کو بہت زیادہ متاثرکرتی ہے، کچھ تو اس حد تک متاثر ہوجاتے ہیں.

کہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں، خود کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لیے لوگ گھروں میں قید ہوجاتے ہیں.

جس کے باعث وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں.

Related image

سردیوں میں میٹھا کھانا:

جس طرح سردی کے موسم میں اچھا کھانے کا دل چاہتا ہے بالکل اسی طرح ٹھنڈ کے موسم میں میٹھا کھانے کو بھی دل چاہتا ہے.

اور جسم کو ضرورت سے زیادہ مٹھاس ملے تو موٹاپا بہت جلدی آپ کو آگھیرتا ہے۔

Comments are closed.