Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتےہیں،بلاول بھٹو

23

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتےہیں، جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، ریاست کی رٹ جس طرح چیلنج ہوئی اس پرافسوس ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پرایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سر مایہ داروں اور جاگیرداروں کےخلاف بغاوت کی، ہم آزمائشوں کے جنگل سے گزرے اور مسافرآتے جاتے رہے لیکن قافلہ رواں دواں رہا، کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں.

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے منشور کا اعلان کردیا، انہوں نے منشور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر معاشی اصلاحات، لیبراصلاحات، خواتین سے متعلق اور تعلیمی اصلاحات لائیں گے.

تا کہ نوجوانوں کو روزگار ڈھونڈنا نہ پڑے، ان کا کہنا تھا کہ نئے منشور کے مطابق ملک میں عدالتی، پولیس اورسول سروس اصلاحات کا آغاز کیا جائے گا۔


پاکستان افغان جنگ کا قرض ابھی تک چکا رہا ہے،خواجہ آصف


انہوں نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 71 کے بعد جب پاکستان نہیں سنبھالا گیا تو اقتدار پی پی کے حوالے کیا گیا۔

شہید بھٹو نے ادارے بنا کرعوام کو روزگار دیا، ٹوٹی ہوئی ریاست کے تنکے اکٹھےکیے،90ہزار قیدی واپس کرائے، پھر بھٹو کو پھانسی دیکریہ سمجھا گیا کہ پارٹی ختم ہوجائےگی۔

بینظیر بھٹو نے ضیاء الحق کے مارشل لاء کےخلاف جدوجہد کی، بھٹو کی بہادر بیٹی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، بینظیر بھٹو کو عوام کی طاقت پر بھروسہ تھا، ضیاء الحق نےاپنے اقتدر کو طول دینے کیلئےاسلام کو استعمال کیا۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.