Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں،مریم اورنگزیب

28

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں.

حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زیرولوڈشیڈنگ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے.

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کےاعلان سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی، 4سال میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2013میں 15سے16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ، 4 سال میں پی ٹی آئی نے اداروں کو برا بھلا کیا.


ملک میں متعدد اے ٹی ایم ہیک،اسٹیٹ بینک


ملک میں کارخانے لگ رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا گالیاں دے رہا تھا، عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات2018کی تیاریاں کررہی ہیں.

مخالفین 4سال کےدوران عوامی منصوبوں پر تنقید کرتے رہے، احتساب کانعرہ لگانےوالوں نےکےپی کے میں احتساب کو تالالگایا، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے استعفے دے کر واپس لے چکے ہیں.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.