Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت شروع

22

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت شروع کردی ہے ریفرنس نیب کی جانب سے سپریم کورٹ کے 28 جولائی والے فیصلے کی روشنی میں دائر کیا گیا ہے۔

آج احتساب عدالت میں مقدمے کی سماعت جج محمد بشیر کررہے ہیں ‘ سماعت میں میں نیب کے گواہ طیب احمد سابق وزیراعظم نوا زشریف کے خلاف اپنا بیان جمع کرائیں گے۔

نواز شریف کے وکیل ایڈوکیٹ خواجہ حارث بیان کے بعد نیب کے گواہ سے جرح کریں گے۔ یاد رہے کہ طیب احمد ایک نجی بینک کے ملازم ہیں.


عمران خان حکومت اور اداروں کیخلاف منفی سیاست کررہے ہیں،مریم اورنگزیب


انہوں نے گزشتہ سماعت میں جج کے روبرو بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز جون 2015 میں ایک کروڑ بیس لاکھ کا چیک‘ نومبر 2015 میں دو کروڑ 88 لاکھ کا چیک اور اگست 2016 میں 1 کروڑ 95 لاکھ کا چیک دیا گیا۔

یاد رہے کہ نا اہل قراردئیے گئے سابق وزیراعظم ان دنوں وطن میں موجود نہیں ہیں اس لیے ان کی غیر موجودگی میں مریم نواز اپنے وکلا ظافر خان ترین اور جہانگیر جدون کے ہمرا ہ عدالت میں پیش ہوں گی۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.