Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نوازشریف کو کبھی کرپٹ نہیں کہا،جاوید ہاشمی

32

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاون میں قتل عام کو روکا جا سکتا تھا ،کوتاہی کہاں ہوئی پنجاب حکومت بہتر جواب دے سکتی ہے .

ماڈل ٹاؤ ن میں 13افراد قتل ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کو پاناما پر نہیں بلکہ اقامہ پر سزا دی گئی ہے،نوازشریف کو کبھی کرپٹ نہیں کہا۔


پاکستانی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، اعزاز چودھری


انہوں نے کہا کہ عدالت کے پاس وزیراعظم کو ہٹانے کے اختیار نہیں تھا ،کسی وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کر نے دی گئی۔

واضح رہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ جاوید ہاشمی دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں جبکہ اس حوالے سے ملاقاتیں بھی شرو ع کر دی گئیں ہیں۔

Comments are closed.