Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا

29

لاہور:سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے ہاتھوں 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا،

جس کے بعد پی سی بی نے ٹیم میں آپریشن کلین کا فیصلہ کرلیا ہے۔


“ونٹر اولمپکس 2018 میں روس کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی”


ذرائع کے مطابق ،بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو نئی ٹیسٹ ٹیم بنانے کی ہدایت کردی،

قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سلیکٹرز کی ترجیح ہوں گے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان رواں ہفتے قائداعظم ٹرافی کے میچز دیکھنے کراچی آئیں گے۔

Comments are closed.