Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

لندن کے میئر صادق خان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

20

لاہور(اہم خبریں آن لائن ) لندن کے میئر صادق خان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

میئر لندن بھارت میں موجود تھے جہاں سے وہ بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے جب کہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

میئر لندن لاہور کے بعد اسلام آباد اور پھر کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔


میجر شبیر شریف شہید کا آج 47 واں یومِ شہادت


اس سے قبل میئر لندن صادق خان ممبئی پہنچے تو معروف کاروباری خاندان ’’امبانی فیملی‘‘ کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا.

جس میں ملک کی معروف کاروباری اور سیاسی شخصیات کے علاوہ شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.