Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

شردھا کپور پہلی بار اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

13

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور اپنی پہلی فلم ‘عاشقی 2’ سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور پہلی بار اداکار راجکمار راؤ کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

اس فلم کے پروڈیوسر دنیش ویجان ہیں جنہوں نے اس سے قبل ہارر کامیڈی فلم ’گو گوا گون‘ بنائی تھی۔

اداکار راجکمار راؤ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں سے اپنے جذبات شیئر کیے اور لکھا کہ وہ شردھا کپور کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم کرنے کے لیے کافی بے تاب ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے فلم سازوں کو بھی سراہا۔


“مجھے کبھی بھی اپنے کام کی تعداد بڑھانے کا شوق نہیں رہا، مہوش حیات”


دوسری جانب شردھا کپور نے بھی مداحوں کو اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار راجکمار راؤ اور ہدایت کار راج اور ڈی کے کے ساتھ کام کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

فلم ساز دنیش ویجان کے مطابق اس فلم کے لیے سب سے پہلی پسند شردھا کپور ہی تھیں اور انہوں نے جیسے ہی اسکرپٹ پڑھا، فوراً ہاں کہہ دیا۔

واضح رہے کہ یہ شردھا کپور کی پہلی ہارر کامیڈی فلم ہوگی، فی الحال فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.