Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

اداکار شان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا

14

کراچی: پاکستانی فلم اسٹار اداکار شان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کسی بھی پارٹی میں شمولیت کو خفیہ رکھا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں سیاست میں ضرور آؤں گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا میں نے سیاست میں آنے کا پلان بھی تیار کر لیا ہے لیکن ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ کس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں .

تاہم اداکار نے اشاروں میں واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں عنقریب کود رہے ہیں۔


“پولینڈ کے مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار ٹاہم ہینکس کو انوکھا تحفہ دے کر حیران کردی”


واضح رہے کہ شان اداکار پاکستانی فلموں کے مشہور سپر اسٹار بھی رہ چکے ہیں.

لیکن اب پاکستانی فلم انڈسٹری ماند پڑنے کی وجہ سے شان نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شان نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی پر مبنی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.