Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

نوازشریف کی درخواستیں میرٹ پرنہیں، تفصیلی فیصلہ جاری

21

اسلام آباد (اہم خبریں آن لائن )نوازشریف کے 3ریفرنسز سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواستیں میرٹ پرنہیں.

نوازشریف کویہ حق نہیں وہ فردجرم کوچیلنج کریں، نوازشریف کی درخواستیں یکجانہیں ہوسکتیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے 3ریفرنسزسے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا.

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا، تفصیلی فیصلہ تفصیلی فیصلہ 21صفحات پرمشتمل ہے۔

نوازشریف کے 3ریفرنسزسے متعلق ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کی درخواستیں میرٹ پرنہیں.

میرٹ پرنہ ہونے پر درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، نوازشریف کو یہ حق نہیں وہ فردجرم کوچیلنج کریں۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواستیں یکجا نہیں ہوسکتیں، 3مختلف ریفرنسزکی کارروائی آئین کے مطابق جاری ہیں۔

فیصلہ کے مطابق احتساب عدالت کے فاضل جج نیب ریفرنسزکی سماعت کررہاہے، نیب،ہائیکورٹ کےاختیارات اسفندیارولی کیس میں واضح ہیں۔


شہبازشریف اور راناثنا اللہ فوری استعفی دیں، عمران خان


یاد رہے 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں اور اوپن کورٹ میں فیصلہ پڑھ کرسنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی اور نواز شریف پر تینوں ریفرنس میں باضابطہ فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

 

Comments are closed.