Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پاکستان ہاکی ٹیم کیلیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز سامنے آگئی

17

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کیلیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل پلیئر طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ ملکی کوچز میں کوچنگ کی صلاحیت موجود نہیں،

گرین شرٹس کی کامیابی کیلیے غیرملکی کوچ کا ہونا ناگزیر ہے،

ان کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام غیر ضروری دورے بند کرکے تمام توجہ ڈومیسٹک ہاکی پر دی جائے۔

’’میڈیا‘‘ سے بات چیت میں طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی پے در پے ناکامیوں سے ثابت ہوگیاکہ ملکی کوچز میں کوچنگ کی صلاحیت موجود نہیں،

اگر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز کی کمی ہے تو ہالینڈ میں موجود پاکستانی سفیر کی مدد سے یہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔


“سری لنکن آرمی کی ویمنز ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی”


یاد رہے کہ پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ نے ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مقابلوں میں خواجہ محمد جنید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا،

ایونٹ میں ناکامی کے بعد ان کو ہٹا کر سابق اولمپئن فرحت خان کو نئی ذمہ داری سونپی گئی،

فرحت خان کی کوچنگ میں بھی پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ میں آخری نمبر پر رہی،

اب فیڈریشن حکام ایک بار پھر ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کے حوالے سے غوروفکر کر رہے ہیں۔

Comments are closed.