Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

کم ڈیٹا خرچ کرنیوالی ”ٹوئٹر لائٹ “ ایپ متعارف

42

لاہور (اہم خبریں ) سماجی رابطوں کی معروف ترین ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ نے اینڈرائیڈصارفین کیلئے دنیا بھر کے 24 ممالک میں ٹوئٹرلائٹ( Lite )ایپلی کیشن کا آغاز کر دیا ہے۔

روپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے یہ ایپلیکیشن الجزائر ، بنگلہ دیش،

بولیویا، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ایکواڈور، مصر، اسرائیل،

قازغستان، میکسیکو، ملائیشیا، نائجیریا، نیپال، پانامہ، پیرو، سربیا، ایل سیلواڈور،

جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ،تیونس، تنزانیہ اور وینزویلا میں متعارف کروائی ہے۔

ٹوئٹر لائٹ اینڈرائیڈ کے لیے موبائل ایپ ہے.

جو مکمل ایپلی کیشن کا کم سائز ورژن ہے۔


سمارٹ فون صارفین کیلئے مائیکروسافٹ ایج براوزر متعارف


اسے کم بینڈوڈتھ کنکشن کے لیے ڈیٹا سیونگ فیچر کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔

اس ایپ کا سائز صرف 3 ایم بی ہے جس کی وجہ سے اسے 2 جی کنکشن پر بھی تیزی اور آسانی کے ساتھ ڈاو¿ن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ٹوئٹر لائٹ کو ابتدا میں موبائل سائٹ یعنی Lite.twitter.com کی صورت میں متعارف کرایا گیا تھا۔

ستمبر میں اسے باقاعدہ ایپ میں تبدیل کرنے کے بعد فلپائن میں متعارف کرایا گیا۔

کچھ ٹیسٹنگ اور فیڈ بیک کے بعد ٹوئٹر نے دوسرے ممالک میں اس کے آغاز کا فیصلہ کیا۔

فی الحال ٹوئٹر لائٹ ایپ صرف اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہے۔

Comments are closed.