Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

دبنگ سلمان خان نے اپنی بیماری کو بھی پس پشت ڈال دیا

35

ممبئی (اہم خبریں) بالی ووڈ دبنگ سلمان خان گلے کی خرابی اور وائرل بخار کے باوجود کام میں جتے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان گلے کے وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں.

جس کے باعث انہیں بولنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے.

جب کہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں بخار بھی ہے.


منیجر طلعت علی کو منالیا گیا


جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

لیکن دبنگ خان نے اپنی کمٹمنٹ کے باعث بیماری کو پس پشت ڈال دیا ہے.

اور کئی پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔

سلمان خان کا ایوارڈ شو کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں وائرل بخار ہوگیا ہے.

لیکن اس کے باوجود بھی آرام کا وقت نہیں مل رہا۔انہوں نے بتایا.

کہ وہ انٹر نیشنل فلم فیسٹول انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں شرکت کے لیے گوا گئے.

جہاں سے براستہ دہلی واپس ا?تے ہی ممبئی میں بگ باس اور ٹائیگر زندہ ہے.

کی وائس ریکارڈنگ میں مصروف ہوگئے۔یاد رہے کہ سلمان خان فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘

کی تشہیری مہم اور ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.