Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

آئیں ہم دونوں یہ گندہ پانی پیتے ہیں کیا آپ تیار ہیں ؟چیف جسٹس

26

کراچی(اہم خبریں آن لائن ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خواہش تھی بلاول بھٹو بھی یہاں موجود ہوتے اور دیکھتے سندھ میں رہنے والے کیسا مضر صحت پانی پی رہے ہیں۔

یہ ریمارکس انہوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے دیے اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس نے وزیر اعلٰی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم دونوں یہ گندہ پانی پیتے ہیں کیا آپ تیار ہیں ؟

اور میری خواہش تھی کہ بلاول بھٹو بھی یہاں موجود ہوتے اور دیکھتے کہ سندھ کے رہنے والوں کو انسانی فضلے کی آمیزش والا پانی مہیا کیا جا رہا ہے جب بڑے شہروں کا یہ حال ہے تو دور دراز گاؤں میں کیا ہورہا ہوگا؟


بھارت سے سبزیوں کی درآمد پر پابندی سے کوئی آسمان نہیں ٹوٹ پڑا،بلال یٰسین


چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ کوبلانے کا مقصد طلبی نہیں بلکہ مسئلے کا حل تلا شکرنا ہے اس لیے صورت حال کی سنگینی کا جائزہ لیں اور اس نمٹنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کریں.

جس پرعدالت آپ کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے گی لیکن کسی طرح عوام کی ٹینکر مافیا سے جان چھڑائیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.