Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے،جہانگیر ترین

23

کوئٹہ(اہم خبریں آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نجفی کمیشن رپورٹ کے بعد شہباز شریف، رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں، ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومتی فیصلے نواز شریف کررہے ہیں، حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں، ملک کی آخری امید عمران خان ہیں، عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔


پیر حمیدالدین سیالوی نے نواز لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا


انہوں نے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا جاتا، بلوچستان میں لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں.

پی ٹی آئی بلوچستان میں منظم ہوگئی ہے، بلوچستان میں پارٹی منظم کرنے میں سردار یار محمد نے کردار ادا کیا، بلوچستان میں آئندہ حکومت ہم بنائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سب کچھ ہوسکتا ہے مگر جے یو آئی ف سے اتحاد نہیں ہوسکتا

Comments are closed.