Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

مریم نواز کا جاوید ہاشمی کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری

23

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) سال 2012 ءمیں ن لیگ چھوڑنے والے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو جہاں دیگر کارکنان کی جانب سے طنز و بیانات کا سامنا کرنا پڑا وہی وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں.

انہوں نے سینئر سیاستدار اور اپنے والد کے درینہ ساتھی کو احسان فراموش قرار دیا تھا ، تاہم اب وہ وبارہ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں مریم نواز نے انہیں ویلکم بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27مئی 2012ءکو جاوید ہاشمی کو انتہائی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’احسان فراموش آدمی ،ایک بیکار آدمی ،ایک بیمار آدمی،ہاشمی ہاشمی ‘۔

تاہم اب جاوید ہاشمی جب دو بارہ ن لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں تو مریم نواز ایک بار پھر میدان میں آ ئیں ہیں اور انہو ںنے سینئر سیاستدان کی نوازشریف کے ساتھ ملاقات کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں اور ساتھ پیغام درج کیا کہ وہ واپس اپنے گھر آ رہے ہیں اور انہیں ویلکم بھی کہا۔


ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے،جہانگیر ترین


Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.