Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب

23

لندن(اہم خبریں آن لائن ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب کردی اور 2 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے کی سازش برطانوی ایجنسی ایم آئی5 نے ناکام بنادی۔

برطانوی ایجنسی ایم آئی5 نے وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش کرنے والے 2نوجوانوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے.

ملزمان نے ڈاؤننگ اسٹریٹ پر تھریسامے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

میڈیا کے مطابق دو افراد کو ڈائوننگ سٹریٹ کے گیٹ کو بم دھماکے سے اڑانے کے بعد وزیر اعظم پر چھریوں سے حملے کے ذریعے قتل کر نے کا منصوبہ تیار کر نے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

زیرحراست نوجوانوں میں 20سال کا زکریا رحمان اور 21 سالہ محمدعاقب عمران شامل ہیں۔


امریکی سفارتخانے کی منتقلی،عرب لیگ نےہفتے کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا


اس سازش کو بے نقاب کرنے کی کارروائی میں اسکاٹ لینڈ یارڈ، ویسٹ مڈلینڈ پولیس اور ایم آئی5 نے حصہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور داخلی سلامتی کا انٹیلی جنس ادارہ گزشتہ چند ہفتوں سے اس مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

برطانوی ایجنسی ایم آئی5 نے انکشاف کیا کہ اس سے قبل وزیراعظم پر 9 قاتلانہ حملوں کی سازشیں کی گئی تھیں۔

 

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.