Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی

23

لاہور(اہم خبریں آن لائن ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلبرگ کے علاقے مکہ کالونی میں دودھ دہی کی دکان سے موٹر سائیکل سوار چھ ڈاکو شہریوں اور دکاندار سے تین لاکھ روپے اور دس موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس نےواقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، جس کے بعد لاہور کے نواحی علاقے شیراکوٹ میں کچے کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو قتل کرنے کی سازش بے نقاب


فائرنگ کے تبادلے میں تبادلے میں تھانہ لیاقت آباد کا ہیڈ کانسٹیبل کاشف زخمی ہوگیا تاہم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.