Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان

29

اسلام آباد(اہم خبریں آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ افسوناک ہے.

پہلے فلسطینیوں کی زمینوں پرقبضہ کیا گیا اب اسرائیلی دارلحکومت کو یروشلم منتقل کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کوامریکی فیصلے کیخلاف ایک ہو کر احتجاج کرنا چاہیئے۔


لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی


اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفارتخانےکی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی عالمی قراردادوں کیخلاف ہے.

یہ مشرقی وسطیٰ میں حالات خراب کرنے کوشش ہے، اقدام سےمسئلہ فلسطین کےحل پراتفاق رائے کو نقصان پہنچے گا

Comments are closed.