Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بیان ایک کمزور اور بے بس شخص کا لگتا ہے،محمود الرشید

23

لاہور(اہم خبریں آن لائن )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ باقر نجفی کمیشن میں وزیراعلیٰ کی جانب سے جمع کرایا جانے والا بیان حلفی ایک کمزور اور بے بس شخص کا لگتا ہے.

کیونکہ صوبے کا ایڈمنسٹریٹر جب آپریشن روکنے کاحکم دیتا ہے تو معاملہ مزید سنگین ہو جاتا ہے اور چودہ لاشیں گر جاتی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ صومالیہ کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ تھے؟

جن کی واضح ہدایات کے باوجود پولیس نے آپریشن روکنے کی بجائے14لاشیں گرا دیں؟ اگر وزیراعلیٰ ملوث نہیں تو انہیں تو اسی دن اس ناکامی پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا جب ریاستی پولیس انکے آرڈرز ہوا میں اڑا دیئے.

پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی احمد خان بچھڑ، ڈاکٹر مراد راس، سعدیہ سہیل، نبیلہ حاکم علی اور حافظ ذیشان رشید بھی شریک تھے۔


پوری امت مسلمہ کو امریکی فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہیئے،عمران خان


میاں محمودالرشید نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نے ساڑھے نو بجے پولیس کو پیچھے ہٹنے کاحکم دیا اور آپریشن ایک بجے تک چلتا رہا.

اس دوران وزیراعلیٰ ان ایکشن کیوں نہ ہوئے کیا وہ لاشوں کا انتظار کر رہے تھے؟

دوسری جانب باقر نجفی رپورٹ وزیراعلیٰ کے بیان کی نفی کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔

کمیشن میں لا منسٹر، پولیس اہلکاروں سمیت کسی نے اس بات کی شہادت نہیں دی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.