Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

پرتشدد ویڈیوز اور نازیبا کمنٹس کی روک تھام کیلیے یوٹیوب کا اہم اقدام

15

سان فرانسسكو(اہم خبریں) یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ پر پرتشدد، بچوں کی ویڈیوز پر نازیبا کمنٹس روکنے اور بچوں کو ورغلانے کے جملوں کو روکنے کے لیے 10 ہزار ویب سائٹ ماڈریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

تاکہ اس مسئلے کا تدارک کیا جاسکے۔

گوگل کی زیرِ نگرانی یوٹیوب ویب سائٹ کی.

چیف ایگزیکٹو سوسن ووجسکی نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب کی.

خصوصی ٹیم نے گزشتہ 6 ماہ میں 20 لاکھ ایسی ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے.

جو شدت پسندی پھیلا رہی تھیں اور ان میں سے ڈیڑھ لاکھ ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ ویب سائٹ پر گمراہی، ہراساں کرنے اور دیگر افراد کو نقصان پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر متنازعہ، شدت پسندی اور تشدد والی ویڈیوز کو ہٹانے کی ٹیکنالوجی وضع کرلی گئی ہے،

یہ کمپیوٹرلرننگ ٹیکنالوجی ایسی ویڈیوز کی نشاندہی کرتی ہیں.

جو بچوں کے لیے مضر ہوں یا پھر کسی قسم کی نفرت اور عداوت پھیلارہی ہوں۔

یوٹیوب سے جو ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں ان کی 98 فیصد تعداد کمپیوٹر لرننگ الگورتھم نے فلیگ کی تھی۔


ایک سو اسسی کلو وزن اٹھانے والا ڈرون تیار


ان میں سے نصف اپ لوڈ ہونے کے دو گھنٹے بعد ہی ہٹادی گئیں.

جب کہ بقیہ 70 فیصد اپ لوڈ ہونے کے 8 گھنٹوں میں ہٹائی گئیں،

ان میں دہشت گردی اور بم بنانے والی ویڈیوز سرِ فہرست ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق ویب سائٹ پر کم سے کم ایک لاکھ ایسے افراد کے اکاؤنٹس بنے ہیں.

جو کسی نہ کسی طرح بچوں کو جنسی طور پر بے راہ روی کے شکار بنارہے ہیں.

اور ان کی نشاندہی ان کے کمنٹس سے ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ خود یوٹیوب یوزر بھی ایسے کمنٹس اور ویڈیوز کی شکایت کرسکتے ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.