Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

فیصلے سے امریکا کا امن عمل میں ثالث کا کردار ختم ہو گیا، فلسطینی صدر

21

مشرقی یروشلم(اہم خبریں آن لائن ) امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے بعد فلسطین میں آج ہڑتال کی جارہی ہے.

جب کہ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ فیصلے سے امریکا کا امن عمل میں ثالث کا کردار ختم ہو گیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام اسرئیل کو فلسطینی سرزمین پر قبضے کو تقویت بخشے گا جب کہ ٹرمپ کا حالیہ اعلان بھی اسرائیل کو انعام دینے کے مترادف ہے۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرے گا اور اس معاملے پر اسرائیل کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہو گی۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ ہم قومی آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ امریکی صدر کے اعلان سے امن مذاکرات کو خطرہ اور تشدد پسند عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بیان ایک کمزور اور بے بس شخص کا لگتا ہے،محمود الرشید


دوسری جانب فسلطینی تنظیم حماس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے نے جہنم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے دو ریاستی حل تباہ ہو گیا اور امریکی صدر نے امریکا کو مستقبل میں کسی بھی امن عمل کے لیے نااہل کر دیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.