Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

آصف علی زرداری ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان آج اہم ملاقات

24

لاہور(اہم خبریں آن لائن ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے آج اہم ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نجفی کمیشن رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے ماڈل ٹاؤن واقعے کے ذمہ داران کو مل کر کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا بیان ایک کمزور اور بے بس شخص کا لگتا ہے،محمود الرشید


ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آج لاہور میں سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کریں گے اور ان کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور ڈاکٹر قیوم سومرو بھی ہوں گے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.