Aham Khabrain
Har Khabr - Bar Waqt

ثانیہ مرزا کے پسندیدہ کھلاڑی شعیب ملک نہیں تو پھر کون؟

22

نئی دہلی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سچن ٹنڈولکر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا ہے۔

پاکستان کی بھابھی کے نام سےمشہور معروف بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا حقیقی زندگی میں کافی چلبلی اور پر مزاح ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔

گزشتہ روز ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کررہی تھیں کہ ایک شخص نے ان سے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔

جس پر ثانیہ مرزانے جواب دیا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر ہیں۔


“یاسر شاہ نے تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹوں پر نظریں جما لیں”


ٹینس اسٹار کے مداح یہ جواب سن کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ سے اس جواب کی توقع نہیں تھی لوگ امید کررہے تھے کہ ثانیہ اپنے شوہر اور پاکستان کے نامور کھلاڑی شعیب ملک یاپھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کانام لیں گی.

لیکن ثانیہ نے سچن ٹنڈولکر کانام لے کر سب کو حیران کردیا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوشگوار جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

 

ثانیہ مرزاپاکستان کے اہم میچز کے دوران پویلین سے اپنے شوہر کی ہمت بندھاتی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے قبل پاکستان سری لنکا کے میچ کے دوران بھی وہ پاکستان آئی تھیں اورمیچ کے دوران شعیب اور ثانیہ کے درمیان کی جانے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.